ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور کو آج بھی مندروں میں داخلے کی اجازت نہیں

سابق ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور کو آج بھی مندروں میں داخلے کی اجازت نہیں

Sun, 17 Apr 2022 12:55:19    S.O. News Service

ٹمکورو،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سابق ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور  کو آج بھی  دلت ہونے کی وجہ سے  مندر میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا حالانکہ ان کے پاس   عہدہ اور قابلیت بھی ہے، مگر اس کے باوجود  انہیں  دلت ہونے کی وجہ سے مندر میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔

اپنے حلقے میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش پر  پرمیشور نےنے کہا کہ میں نے پی ایچ ڈی مکمل کی اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور موجودہ رکن اسمبلی ہوں، اس کے باوجود مجھے منادر کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔

حکام مجھے باب الداخلے پر ٹھہرنے کو کہتے ہیں اور منگل آرتی وہیں لے آتے ہیں۔ وہ مجھے مندر کے اندر کبھی جانے نہیں دیتے۔

پرمیشور نے کہا کہ دلتوں کو جھیل کا پانی پینے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم آج بھی ایسے واقعات دیکھتے اور سنتے ہیں۔ہمیں اپنا محاسبہ کرکے تبدیلی کے لیے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس طرح کا امتیازی سلوک کسی بھی ملک میں نہیں دیکھا گیا اور جب کوئی سوال کرتا ہے تو اعلیٰ ذات کے افراد کہتے ہیں کہ یہ ہندوستانی ثقافت ہے۔


Share: